The tayyaba torture case took a new turn on Friday.11:23am pst               The case is registered on the basis of false and baseless incidents. 11:30am pst                judge said that her wife treated tayyaba like her own child.11:35am pst              Khurram said that he paid the parents of the girl Rs12,000 11:40 am PST               Islamabad Police submitted their statement to Supreme Court.11:45am pst               Supreme Court decided that Tayyaba will stay at Pakistan Sweet Homes.11:50am pst

Tuesday, 28 March 2017

chera hai nikhra nikhra , dhula dhula

                         چہرہ ہے نکھرا نکھرا' دُھلا دُھلا          

                                      عرقِ گلاب رکھیں آپ کی جلد کو ترو تازہ           

گرمیوں کا موسم آتے ہی خواتین میں آ پس میں ہی سوچ و بچار کا سلسہ شروع ہوگیاہے کہ کس طرح اور کن چیزوں کی مدد سے جلد کو ترو تازہ رکھا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی جلد کے مساہل کا سامنا کرنا پڑتا ہےجن میں کیل مہاسے،داغ دھبے،خارش اور دیگر مساہل کا سامنا رہتا ہے۔ایسے میں بدنما نظر آنی والی جلد کو پر کشش بنانے کے لیے اوران تمام مسہلوں کے حل کے لیے عرقِ گلاب بہت مفید ثابت ہوتا ہے گلاب کا عرق اینٹی سپیٹک،اینٹی بیکٹیریئل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔عرقِ گلاب کا استعمال برس با برس سے ہوتا چلا آیا ہےعرقِ گلاب کے فوائد کس قدر ہے تو اس کا اندازہ ہم اس طرح لگا سکتے ہے کہ شہنشاہوں ، نوابوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی خواتین اس کا کثرت سے استعمال کیا کرتی تھی تاکہ خوبصورت نظر آسکے ۔ عرقِ گلاب کے استعمال سے ہر قسم کی جلد کو نرم اور چمک دار بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ جلد کی خشکی کو ختم کرتا ہے بلکہ یہ ہر موسم کے لیے ایک قدرتی موئسچرائیزر ہےذیل میں عرقِ گلاب کے چند خصوصیات بیان کرنے جارہی ہوں جن سے آپ اپنی جلد کو تادیر جواں رکھ سکتی ہیں

   ٭۔۔۔۔عرقِ گلاب کا استعمال ایک قدرتی سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔تو سب سے پیلے روئی کو عرقِ  گلاب اور دودھ میں ڈبو کر لگانے سے نا صرف چہرے پر جمی دن بھر کی میل کچل صاف ہوجاتی ہے بلکہ چہرے کی تھکاوٹ بھی اُتر جاتی ہے  اس عمل کو رات میں کرنا ہی بہترہے۔۔۔۔۔

٭۔۔۔۔اکثر خواتین حساس جلد کی وجہ سے مسئلے کا شکار نظر آتی ہے ایسی صورتحال میں عرقِ گلاب ایک بہتر ٹونر کا کام انجام دیتا ہے اگر عرقِ گلاب کا استعمال بنا کسی چیز میں ملائے بغیر بھی کیا جائے تو خارش کے نشانات کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔




                ٭۔۔۔۔دو چمچ صندل کا پاؤڈر، ایک چمچ عرقِ گلاب کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنائیں اور چہرے ہر لگائیں خشک ہونے کےبعدچہرہ  سادے پانی سے دھولیں دونوں کا امتزاج جلد کو کافی حد تک نرم اور چمک دار کردے گا۔

٭۔۔۔عرقِ گلاب اورچقنر کا رس ملا کر ہونٹوں پر روزانہ رات میں لگانے سے ہونٹوں کو سیاح ہونے سے بچایا جاسکتا ہےیہ  موئسچرائیزر ہونٹوں کو گلابی بنانےمیں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔      

         عموماّّ کپڑے دھونے سے آپ کے ہاتھ خشکی کا شکار ہوجاتے ہیں تو ایسے میں یہ لوشن بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔

٭۔۔۔ لوشن بنانے کے لیے ،چار چمچ لیموں کا رس اورآٹھ چمچ عرقِ گلاب کو آپس میں ملا دیں ۔پھر اس مکسچر کو بوتل میں بھر کر رکھ دیں اورجب برتن اور کپڑے دھو کر فارغ ہوجائے تو اس لوشن کو ہاتوں میں لگالیں

٭۔۔۔چہرے کے لیے فیس ماسک بہت نمایاں اثر کرتا ہے ۔ایک چمچ ملتانی مٹی ،دو چمچ عرقِ گلاب اور لیموں کے رس کے چند قطرے آپس میں ملالیں پھر اس ماسک کو چہرے اور گردن پر 10 سے15 منٹ کے لیے لگالیں اور پھر ٹھندے پانی    سے دھو لیں ۔ 

٭۔۔۔اگر جن خواتین کوجھائیوں کا مسلہ درپیش ہے تو وہ عرقِ گلاب کا استعمال روزانہ کرکے اس مسلے سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔

٭۔۔۔جہاں تک دانوں کااور مہاسوں کے علاج کا تعلق ہے توعرقِ گلاب لگانے سے یہ بیکٹریا یعنی جلد میں موجودجراثیم کی افزائیش کم کردیتا ہے جلد کونمی فراہم کرتا ہے اور مہاسوں اور دانوں کا خاتمہ کردیتا ہیں۔۔۔۔

 اکثر خواتین کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کی جلد کی رنگت دھوپ کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے تو ایسے میں نارنجی کا   پاوڈر مفید ثابت ہوتا ہے

٭۔۔۔ نارنجی کے چھلکوں کو دھو کر پلیٹ یا ٹرے میں بچھادیں اور پھر اس ٹرے کو دھوپ میں رکھ دیں جب چھلکے دو تین دن میں سوکھ جائیں تو تو اس میں عرقِ گلاب ملا کربلینڈر میں ڈال کر مشین میں گرینڈ کرلیں اور پھر چہرے پر لگالیں۔

٭۔۔۔نارنجی کے پاوڈر میں عرقِ گلاب ملا کر لگانے سے جلد کو جلدی بورھا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے تو چیرے کی جلد کو لٹکنے سے محفوظ کرنے کے لیے دو چائے کا چمچ نارنجی پاوڈر ایک چائے کا چمچ عرقِ گلاب اور ایک چائے کا  چمچ دودھ ڈال کر پیسٹ بنالیں اور روز رات کو سونے سے پہلے لگالیں۔ 

٭۔۔۔۔۔پودینے کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ یہ خارش اور انفیکشین والی جلد کوآرام پہنچاتا ہے اس میں موجود قدرتی ٹھندک جلد کو تروتازہ رکھتی ہے ایسے میں اس میں اگر چند قطرے عرقِ گلاب ملا کر پیسٹ بنا کرجلد پر لگالیا جائے تو جراثیم کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ساتھ میں یہ پیسٹ کیل مہاسوں ،ایکنی کو ختم کرنے میں مد فراہم کرتی ہے ۔

تو اب آپ  کو اندازہ ہوگیاہونگا کہ عرقِ گلاب کا استعمال کس قدر آسان ہوسکتا ہے ہماری زندگی میں اور کس کس طرح سے عرقِ گلاب کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی کہ عرقِ گلاب کو لگانے سے کس طرح سے اپنی جلد کو نرم و ملائم ،قدرتی حسن سےفیض یاب بخشا جاسکتا ہے۔ 

https://youtu.be/8L9JaoEtqDo
https://youtu.be/6924dyPfqoo

                           

                                                                                                                                         





5 comments:

  1. please give some tips related to hair

    ReplyDelete
    Replies
    1. Hira first u tell that whats a problem in ur hair then its easy forme to give a remedy

      Delete
  2. JazakAllahh for such nice tips using Arq e gulaab 😊❤

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanku sadiqa and haan u have also apply these remedies

      Delete
  3. I wanted to thank you for this excellent read!! I definitely loved every little bit of it. I have you bookmarked your site to check out the new stuff you post.
    Hbse

    ReplyDelete

                                   حیض کے مسائل ویسے تو لڑکیاں اور خواتین روز مرہ معمولات کی وجہ سے مختلف تکلیف میں مبتلا نظر آتی ہیں مگر...