گرمیوں کا تحفہ تربوز
تربوز انسانوں کے لئے گرمی کا تحفہ کہا جاے تو بےجا نہ ہوگا ۔تربوز اللہ کے خاص کرم سے انسان کی خوراک کے لے پیدا فرمایا تاکہ انسان موسموں کی شدت کے نقصانات سے محفوظ رہ سکے۔تربوز دنیا کے اکثر مما لک میں کثرت سے پایا جاتا ہے ،بنیادی طور پر یہ افریکا کا پھل ہے ۔
حضور کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے
محدثین کی اکثریت تربوزکے بارے میں ایک حدیث یہ ہے کہ ۔حضرت سہیل بن سعد سے روایت ہے کہ حضور ؐ پکی ہوئی کھجوروں کے ساتھ تربوز کھایا کرتے تھے ۔تربوز کے استعمال سے آننتوں کی سختی میں کمی آتی ہے ۔ امام ابوداوداورامام ترمذی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے ،نبی کریم ؐ تربوز کو اکثر کھجور کے ساتھ کھایا کرتے تھےاور فرماتے تھے کہ ہم اس کھجور کی گرمی کو تربوز کی ٹھنڈک کے ذریعے اور تربوز کی ٹھنڈک کو کھجور کی گرمی کے ذریعے ختم کرتےہیں
تربوز کا تعلق کدو کے خاندان سے ہے ۔قدرت نے کدو،لوکی وغیرہ کو بڑی شفا بخش خاصیتیں عطا کی ہیں لیکن شیرینی سےمحروم رکھا ہے۔تربوز میں پروٹین ،نایاسین،حرارے، نشاستہ،کیلشیم ،فولاد، فاسفورس پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔اس کا جوس پیاس کو بجھاتا ہے اور اس میں موجود اجزاہ وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں
: تربوز کے بیج کے فوائد
اکثر کوگ تربوز میں موجود بیج کو پسند ہیں کرتے ،لوگ اور اسے پھینک دیتے ہیں ۔پہلے زمانےمیں اکثر خواتین تربوز کے بیج کو خشک کر کے سھنبال لیتی تیں تربوز کے بیچ کتنے فائدہ مند ہیں یہ فائدہ جاننے کے بعد آپ تربوز کے بیج ہر گز نہیں پھینکیں گے
٭ذیابیطس کے مریض مٹھی بھرتربوز کے بیچ پانی میں ابال لیں اور پھر ان بیجوں کے پانی کو چائے کے طور پر پی لیں۔
٭جلد: تربوز کےبیج آپ کی جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں آپ کی جلد بہت چمکدار اور صحت مند بنادیتے ہیں۔
٭بال اور ناخن:تربوز کے بیجوں میں پروٹین ہوتا ہے جو آپ کے بالوں اور ناخنوں کییلئے بہت فائدہ مند ہیں ۔یہ بیج آپ کے بالوں اور ناخنوں کو ٹوٹنے سے روکتے ہیں ۔اگر آپ تربوز کے بیجوں کو بھون کر کھائیں گے تواس سے آپ کے بال نرم اور چمکدار ہوجائیں گے۔
٭دل کی صحت: تربوز کے بیج ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔ چونکہ تربوز کہ بیج میں میگنیشیم ہوتا ہےلہذا ان کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ ان بیجوں سے دل کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے ۔
٭بینائی کے لئے مفید:تربوز کے بیج میں وٹامن اے موجود ہے جو آنکھوں کی بینائی کے لیےانتہائی مفید ہے ۔تربوز کے کثرت استعمال سےآنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوتی ہیں اور بینائی بہتر ہوتی ہے
٭گردے: تربوز کے بیجوں سے گردے بھی صحت مند رہتے ہیں گردوں کو صاف رکھنے کے لیے تربوز کے بیجوں کی چائے بہت فائدہ مند ہوتی ہے اس چائے کوہفتے میں تیین بار پینا ہے ۔
٭وزن میں کمی:تربوز میں کیلوریز کم ہونے کی وجہ سے پانی کی زیادہ مقدارانسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس کے استعمال سے وزن میں میں کمی رونما ہوتی ہے۔
نوٹ:
ایک جانب جہاں تربوز کے بہت سے فوائد وہی دوسری جانب اس کے دیادہ استعمال سے جوڑوں کا درد اور بلغم کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔اس لئے تربوز کو ھمیشہ اعتدال کے کھانا چائیے۔تربوز کھانے کے فوری بعد دہی اور کوئی شربت یا چائے وغیرہ کسی بھی قسم کی چیز استعمال نہئیں کرنی چائیے
https://youtu.be/8L9JaoEtqDo
https://youtu.be/6924dyPfqoo
https://youtu.be/6924dyPfqoo