سات منت میں فٹنس
گھریلو خواتین کیلئے تو شاید یہ ممکن ہو کہ وہ رن بھرمیں اپنے لئے آرھا گھنٹہ نکالیں اور ورزش کرلیں لیکن ورکنگ ویمن کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے لئے دن میں آدھا گھنٹہ صرف ورزش کیلئے نکال سکیں۔اس حوالے سے ایک فٹنس کنسلٹنٹ ممتا جوشی کا کہنا ہے کہ کچھ ورزشوں کو کم وقت یعنی7منت میں آزمایا جائے اور ہر ورزش کے دوران صرف دس سیکنڈز کا وقفہ رکھا جاے تو جسم کے خلیات میں ہونے والی کیمیائی تبدیلی کو تقویت ملتی ہے اور کام کرنے کی ہمت بڑھتی ہےکم وقت میں زیادہ ورزش تیزی کے ساتھ کرنے کی وجہ سےکیلوریز بھی تیزی سے کم ہوتی ہیں اور وزن کم ہوتاہے
سات منت میں کسطرح کی مختلف ورزشیں کرنی ہیں،ان کے بارے میں کچھ تفصیل ہے۔
٭سب سےپہلی ورزش اچھلنے والی ہے۔اسطرح اچھلے کہ ہاتھ انگریزی حرف" وی" کے اندازمیں کھلےہوں۔بلکل اسی طرح رونوں پیر بھی ہاتھوں کی سیدھ میں ہی ہوں اور یوں اردو کی گنتی کا عدد" سات" بن رہا ہو۔اس ورزش کو رو سے تین مرتبہ بغیر کسی وقفے کے آزمائے
٭دیوارکی طرف پیٹھ کرکے کھڑی ہوجائے اس طرح ہوں کہ دیوار اورآپ کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو۔اب دونوں ہاتھوِں کوسیدھا کریں اور گھٹنوں کو اس طرح موڑیں کہ لگےآپ کسی کرسی پر بیٹھی ہوئی ہوں ۔
(abdominal crunches) یہ ورزش اس نام سے*
کی جاتی ہے۔اس کیلئے فرش پر کمر کے بل لیٹ جائیں ۔سرکے نیچے دونوں ہاتھوں کو رکھیں، پھر ہاتھوں اور کمر کے اوپر والے آدھے حصے کو اٹھائے، پیٹ والا حصہ نہیں اٰٹھنا چاہیے اسطرح کمر کو زمین سے اٹھا تے ہوئے گٹھنوں کی طرف لانے کی کوشیش کریں۔
(chair setup) ٭اس ورزش کواس کے نام سے
جانا جاتا ہےاس کیلئے اپنے سامنےاسٹول پر رکھیں، ،پہلے بایاں پاوں اسٹول پر رکھیں اور پھر دایاں پاوں پھر اسی طرح پہلے دایاں پاوں زمین پر رکھیں اور پھر بایاں 30 سیکنڈ تک اس ورزش کو آزماتی رہیں۔
٭دائیں طرف کروٹ لے کر زمین پر لیٹ جائیں ۔اب دائیں ہاتھ کو کہنی تک لے کر زمین پر رکھیں، اسی طرح صرف دونوں پاوں زمین پر ہوں باقی پورے جسم کو دائیں طرف سے زمین سے اوپر اٹھالیں، اس طرح کے دائیں چہرے اور جسم کا رخ دائیں طرف ہی ہو ۔یوں دائیں ہاتھ پر پورے جسم کا وزن آجاے گا، چند سیکنڈز کے بعد باہیں طرف کروٹ لیں اور بائیں پر سارا وزن دال کر اسی طرح پورے جسم کو اٹھائیں ۔30سیکنڈز تک اس ورزش کو آزماے ۔
ان تمام ورزشوں کی مدد سے بہت جلد وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔اوپر بتائے جانے والی ان ورزشوں کو چند سیکنڈ میں دو سے تین مرتبہ دہرانا ہے ، ہر ورزش کے بعدصرف 10 سیکنڈز کا وقفہ لینا ہے ۔ ۔
No comments:
Post a Comment